شہری کا شناختی کارڈ منجمد کرنے پر وفاق اور ڈی جی نادرا کو نوٹس

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کی جانب سے خاتون شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت اور ڈی جی نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مسمات شاہدہ بیگم 1970ء میں ہجرت کر کے پاکستان اپنے اہلخانہ کے ساتھ آئیں۔ درخواست گزار کی شادی 1980 میں پاکستان میں ہوئی۔ مسمات شاہدہ کا نادرا نے شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے۔ ان کے شوہر اور 2 بچوں کے شناختی کارڈ بن چکے ہیں۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے باقی بچوں کے شناختی کارڈ نہیں بن پارہے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے نادرا کو شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔