سندھ کا مستقبل کشمیر سے آنے والے دریاؤں سے وابستہ ہے،ممتازسہتو

103

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو ہم پاکستان اور سندھ کا مسئلہ سمجھتے ہیں کیونکہ سندھ کا مستقبل کشمیر سے آنے والے دریاؤں سے وابستہ ہے۔ اس وقت سندھ کے بچے بچے کی زبان پر کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین، احمد راجو،گولارچی ٹنڈومحمد خان، ہالا، منصورہ اور کوٹری میں اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے ذمے داران کے مختلف اجلاسوں میں 13 اکتوبر کو حیدرآباد میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کشمیر مارچ کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ ممتاز سہتو نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 13 اکتوبر کو کشمیر مارچ تاریخی مارچ ہوگا جس میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔