لاہور،مختلف علاقوں میں غیرقانونی عمارتوں کے مالکان کیخلاف کارروائی

203

لاہور(نمائندہ جسارت) شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی عمارتوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کے دوران ایک پلازہ سمیت 13عمارتوں کو سیل کر دیا گیا، ایک ملزم کے خلاف نقشہ پاس کروائے بغیر بلڈنگ تعمیر کرنے پر مقدمہ درج کر ادیا گیا ہے۔ یہ تفصیلات ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے بات چیت کے دوران بتائیں۔ انہوںنے علی پورہ روڈ پر سیوریج نالے کی ڈی سلٹنگ اور جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹس کی بحالی کیلیے جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔ میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر غیر قانونی بلڈنگز تعمیر کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کیا گیا ہے، کارروائی سے قبل بلڈنگز مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم منظوری کیلیے نقشہ میونسپل کارپوریشن جمع نہ کرانے والوںکے خلاف فوری ایکشن لیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے بتایا کہ جی ٹی روڈ کیساتھ دیگر اہم شاہراہوں پر گرین بیلٹس کی بحالی اور انہیں بہتر بنانے کیلیے کام جاری ہے۔ انہوںنے بتایا کہ علی پورہ روڈ سیوریج نالے کی صفائی سے علاقہ میں نکاسی آب کا مسئلہ حل کرنے میںمدد ملے گی۔