لاڑکانہ، سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 5 ملزمان گرفتار

123

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، چوری اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، موٹرسائیکل اور چوری شدہ بھینس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ گیریلو پولیس نے دوران چیکنگ قادو واہ سے ملزم نیاز مغیری کو پستول اور گولیوں سمیت، ملزم علی حسن رنگ کو آدھا کلو چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ علی پارک سے ملزم ثنا اللہ ملانو کو چرس سمیت، سیہڑ پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری منظور ماچھی، گڑہی خدا بخش بھٹو پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمے میں اشتہاری عامر شاہ کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب دڑی پولیس نے شہری عبدالستار بروہی کی چوری شدہ موٹرسائیکل جبکہ لاشاری پولیس نے ناکا بندی کے دوران راشد میرانی کی چوری شدہ بھینس برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی ہیں۔