جے آئی یوتھ بدین کے تحت عالمی یوم اساتذہ پر تقاریب ہوں گی

194

بدین (نمائندہ جسارت) جے آئی یوتھ بدین کی جانب سے اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے بدین شہر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، اساتذہ کے عالمی دن پر مختلف اسکولوں، کالج و یونیورسٹی میں تقریبات اور لیکچرز دیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جے آئی یوتھ ضلع بدین کے صدر سید علی مردان شاہ، جے آئی یوتھ بدین کے صدر محمد علی بلیدی نے یوتھ بدین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ کے عہدیدران علی حیدر سومرو، عبداللہ مہران پوٹہ، حنیف ملاح، علی محمد ملاح، عبدالغنی کھوسہ، ابو ناصر سومرو و دیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔ جے آئی یوتھ بدین کے صدر محمد علی بلیدی نے مزید کہا کہ بدین شہر کے بڑے بڑے نجی و سرکاری اسکولوں میں تقاریب ہوں گی اور اساتذہ کرام کے عالمی دن کے متعلق لیکچرز دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 اکتوبر کو ملک بھر میں استاتذہ سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد آنے والی نسلوں کو اساتذہ کی محنت سے مانوس کروانا ہے۔ اساتذہ کی کمی دور کیے بغیر مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن نہیں۔