نقطہ نظر

119

کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم
ہم عرصہ دراز سے سنتے اور کہتے چلے آرہے ہیں کہ کشمیر ہمارا ہے لیکن صرف کہنے ہی سے کشمیر ہمارا رہے گا؟ یا بھارت نے کشمیر کی جو خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی سازش کی ہے کیا اب بھی ہم صرف زبان سے کہتے رہیں گے کہ کشمیر ہمارا ہے؟ جب کہ بھارت نے مزید فوج اور جنگی طیارے کشمیر میں منتقل کردیے ہیں۔ مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور کشمیریوں کو انہی کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے یہ ترمیم کی گئی ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ اب کیا ہوگا؟ بھارت اپنی طاقت کے بل پر انہیں کچلتا رہے گا یا پھر چند سال بعد کشمیر کو بھارت کا حصہ کہا جائے گا اور کشمیری مسلمان جو آس لگائے بیٹھے ہیں کہ پاکستان ہماری مدد کرے گا کیا وہ اس آس میں بیٹھے رہیں گے؟ اور ہم لوگ بس قراردادیں، ریلیاں، بیانات، تقریریں، سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھیج کر پھر چپ سادھ کر بیٹھ جائیں گے۔
لبنیٰ اسد، کراچی