برطانیہ میں ماحولیاتی مظاہرین نے سیکڑوں لیٹر مصنوعی خون سڑک پر بہا دیا

127
لندن: ماحول دوست سماجی کارکن وزراتِ خزانہ کی عمارت کے باہر مصنوعی خون بہا رہے ہیں
لندن: ماحول دوست سماجی کارکن وزراتِ خزانہ کی عمارت کے باہر مصنوعی خون بہا رہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کے کارکنوں نے محکمہ خزانہ کی عمارت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں لیٹر ’مصنوعی خون‘ سڑک پر بہا دیا۔ ’ایکسٹینشن ریبیلین‘ نامی تنظیم کے 4 کارکنان نے آگ بجھانے والے فائر انجن کا استعمال کرتے ہوئے سڑک اور محکمہ خزانہ کی عمارت پر سرخ رنگ کی بارش کر دی اور 1800 لیٹر سرخ رنگ سڑک اور عمارت کی سیڑھیوں پر بہایا۔