اسرائیل میں نومنتخب پارلیمان کے ارکان کی حلف برداری

92

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) صہیونی ریاست اسرائیل میں نئی پارلیمان کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں دوسری بار انتخابات کے باوجود تاحال نئی حکومت کے قیام کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔ صہیونی ریاست میں رواں برس 2 مرتبہ انتخابات ہو چکے ہیں اور کسی بھی الیکشن کے نتائج واضح نہیں تھے۔ سابقہ اسرائیلی پارلیمان صرف 4 ماہ تک قائم رہی تھی، جو ملکی تاریخ میں کسی بھی پارلیمان کی سب سے قلیل مدت تھی۔