اماراتی شہری سمیت 3 افراد کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپسی

30
قزاقستان: خلائی مرکز سے آنے والی شٹل زمین پر پہنچ گئی ہے‘ خلابازوں کو منتقل کیا جارہا ہے
قزاقستان: خلائی مرکز سے آنے والی شٹل زمین پر پہنچ گئی ہے‘ خلابازوں کو منتقل کیا جارہا ہے

نور سلطان (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے خلاباز ہزاع المنصوری سمیت 3 افراد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس زمین پر پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق المنصوری نے بدھ کے روز پہلے اماراتی خلاباز کی حیثیت سے مشن کے دیگر ارکان کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سفر کا آغاز کیا، جو 187 دن جاری رہے گا۔ ان کے ساتھ دیگر افراد میں ناسا کے خلاباز جیسکا میر اور روسی خلائی ادارے کے اولیگ اسکریپو شامل ہیں۔