بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ دورے پر بھارت پہنچ گئیں

331

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئیں۔ ڈھاکا حکام کے مطابق شیخ حسینہ اس دوران تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے علاوہ روہنگیا مہاجرین کو میانمر واپس بھیجنے کے اپنے منصوبے پر بھارتی حمایت حاصل کرنے کی کوشش بھی کریں گی۔ دورے کے دوران ان کی ہم منصب سے ملاقات بھی متوقع ہے۔