کانگو میں سونے کی غیر قانونی کان بیٹھ گئی‘ 20 افرادہلاک

161

کنساشا (انٹرنیشنل ڈیسک) کونگو کے مشرقی علاقے میں ایک غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 20 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ کنڈو شہر سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ علاقے میں موجود ایک سماجی کارکن نے بتایا ہے کہ کان کے ملبے تلے دبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جب کہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں جب کہ امدادی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔