امریکا میں دوسری جنگ عظیم کا طیارہ گر کر تباہ‘ 7 افراد ہلاک

166
لندن: ماحول دوست سماجی کارکن وزراتِ خزانہ کی عمارت کے باہر مصنوعی خون بہا رہے ہیں
لندن: ماحول دوست سماجی کارکن وزراتِ خزانہ کی عمارت کے باہر مصنوعی خون بہا رہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں دوسری جنگ عظیم کا طیارہ تباہ ہونے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی طیارے میں عملے سمیت 13 افراد سوار تھے۔ بی 17 ساخت کا طیارہ جسے امریکی فضائیہ نے دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان کے خلاف استعمال کیا تھا، صبح 10 بجے لینڈنگ کرتے ہوئے بریڈلی بین الاقوامی ائر پورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 10 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔ یہ طیارہ ایک غیر منافع بخش این جی او کولنگز فاؤنڈیشن نے کرایے پر لے رکھا تھا جس کا مقصد امریکی عوام کو ان طیاروں کے کردار سے متعلق روشناس کرانا ہے۔ ریاست کنیکٹیکٹ کے عہدے دار جیمز روویلا نے پریس کانفرنس میں حادثے میں ہونے وای ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے صحیح تعداد نہیں بتائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد ان کے نام جاری کیے جائیں گے۔ مقامی میڈیا نے بعد میں عہدے داروں کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں حادثے کے وقت زمین پر موجود 3 افراد بھی شامل ہیں۔ ائر پورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ طیارے کے ٹیک آف کے 10 منٹ بعد پائلٹس کی طرف سے پریشانی کا اظہار کیا گیا تھا۔