جرمن وزیر داخلہ ترکی اوریونان کے دوروں پر روان

121

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر گزشتہ روز ترکی اور یونان کے دوروں پر روانہ ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس دوران وہ اپنے ترک ہم منصب سلیمان سوئیلو اور وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو سے ملاقاتوں میں مہاجرین سے متعلق مسائل پر گفتگو کریں گے، جس کے بعد وہ یونان جائیں گے۔ دورے کے دوران فرانسیسی وزیر داخلہ اور یورپی یونین کے مہاجرین سے متعلقہ امور کے نگران کمشنر بھی ان کے ساتھ ہیں۔