میمن گوٹھ سے منشیات فروش خاتون ساتھی سمیت گرفتار

64

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات کی سپلائر خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ میمن گوٹھ پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کاٹھور کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات کی سپلائرخاتون ملزمہ کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے فائن کوالٹی کی ہیروئن کے درجنوں ٹوکن برآمد کئے گئے ہیں۔