نادر و نایاب مورتیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے پورٹ قاسم پرنادر و نایاب مورتیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق قدیم گندھار ا تہذیب کی بیش قیمت مورتیوں کو آرٹ ورک کے نام پر برطانیہ بجھوایا جارہا تھا۔چیف کلکٹر کسٹم ساوتھ واصف میمن کے مطابق پکڑی گئی مورتیوں کی محکمہ آثار قدیمہ سے تصدیق کروائی گئی ہے۔مشترکہ جانچ پڑتال کے بعد چار مورتیاں کا تعلق گندھارا تہذیب سے ثابت ہوا ہے، جو بیش قیمت ہیں۔