ناردرن بائی پاس پرٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق‘10زخمی

47

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناردرن بائی پاس پر مسافر بس اور ہائی ایکس وین کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے‘عبداللہ کالج کے قریب گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش ملی ہے جسے چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے‘مچھر کالونی میں شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس پر اوورٹیک کرتے ہوئے مسافر بس اور ہائی ایکس وین آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہو سکی، زخمیوں میں 40 سالہ منظور، 25 سالہ جاوید، 45 سالہ خرم، 40 سالہ عبدالقادر، 39 سالہ محمد وسیم، 40 سالہ ریحان، 21 سالہ احتشام، 25 سالہ گھمن اور ایک 35 سالہ نامعلوم شامل ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق ریحان اور ایک نامعلوم شخص کی حالت تشویشناک ہے۔