گزری میں ڈاکوبنگلے اوردکان سے قیمتی سامان چوری کرکے فرار

105

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزری میں مسلح ڈکیت بنگلے اور دکان سے نقد رقم، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے‘قبال مارکیٹ، سائٹ اے اور بغدادی پولیس کے چھاپے، اسٹریٹ کرمنل سمیت 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔ تفصیلات کے مطابق گذری میں چائے کی پتی کا کاروبار کرنے والے محمد ادریس کے بنگلے پر بدھ کی دوپہر 3 بجے چار مسلح ڈاکوئوں نے دھاوا بول کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ روپے نقد، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈکیت شلوار قمیض میں ملبوس تھے ایک ڈاکو نے چہرے پر نقاب باندھا ہوا تھا، ڈاکو واردات کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔