خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ متاثرہ خاتون نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا

98

کراچی (پ ر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزمان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ ،متاثرہ خاتون نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا۔ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں خاتون سے زیادتی کیس میں مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوگئی، متاثرہ خاتون نے دو ملزموں کو شناخت کر لیا،ملزموں میں لیاقت اور رزاق شامل ہیں۔ خاتون نے شناخت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملزم ہیں، جنہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی۔