احتساب عدالت: شاہد خاقان سے وکلا کی ملاقات کے لیے بدھ کا روزمختص

64

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وکلا کی ملاقات کے لیے بدھ کا روزمختص کردیا ہے۔ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی سے جیل میں اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کے لیے صرف جمعے کا ایک ہی دن مختص تھا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ بیرسٹر سعدیہ عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد وکلا کی استدعا منظور کر لی اور شاہد خاقان عباسی کی قانونی ٹیم کو ملاقات کے لیے بدھ کا دن مختص کر دیا۔