جے یو آئی (ف) نے نوازشریف سے ملاقات کیلیے درخواست دیدی

106

لاہور (نمائندہ جسارت ) جمعیت علما اسلا م نے مولانا فضل الرحمن کا پیغام نوازشریف کو پہنچانے کے لیے سابق وزیراعظم سے جیل میں ملاقات کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی۔پارٹی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا کہ ان کو سابق وزیر اعظم نو از شریف سے ملا قات کی اجا زت دی جا ئے ، اجازت ملنے پر جے یو آئی کا 3 رکنی وفد نوازشریف سے ملاقات کرے گا اور مولانا فضل الرحمن کا پیغام نوازشریف تک پہنچایا جائے گا۔3رکنی وفد میں سینیٹر عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی شامل ہوں گے۔