آزادی مارچ کے لیے بلٹ پروف 4 کنٹینرزاور4 گاڑیاں تیار

111

اسلام آباد(آن لائن)مولانا فضل الرحمن کے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب حکومت مخالف مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی جمعیت علمائے اسلام(ف) کی طرف سے تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے لیے 4 کنٹینرز تیار کرلیے گئے ہیں، 4 بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہمہ وقت تیار ہیں ۔ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے لیے تیار کیے گئے 4 کنٹینرز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے،آزادی مارچ کے چاروں کنٹینرز کو بلٹ پروف بنایا گیا ہے،کنٹینرز میں مولانافضل الرحمن کے لیے مختلف سہولیات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،کنٹینرز کے اندر ائر کنڈیشنڈ ہیں اورہوا دار بھی بنائے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کنٹینرز میں سردی سے بچنے کا انتظام بھی موجودہے۔کنٹینرز میں واش رومز اور سونے کے لیے بیڈ رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،ہر کنٹینر میں12افراد کے بیٹھنے کا اہتمام ہوسکے گا۔لائٹس اور کچن کا بھی کنٹینر میں اہتمام کیا گیا ہے،مولانا فضل الرحمن27اکتوبر کو کنٹینر پر سوار ہوں گے۔