کشمیری کب تک لاشیں اٹھائیں گے،مشال ملک

174

کراچی :حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام گھروں میں اپنےپیاروں کی تدفین کرنےپرمجبورہیں،دنیا اس ظلم پر آواز بلند کرے۔

ترک قونصلیٹ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نےکہا کہ کشمیرمیں نہ ادویات ہیں نہ ہی خوراک میسر ہے،گزشتہ 60 دنوں کے دوران جو ہوا ایسا 7 عشروں میںبھی نہیں ہوا۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری بیٹیوں کو اٹھایا جارہا ہے، زیادتیاں کی جارہی ہیں جب کہ دنیا اپنے مالی مفادات کے لئے کشمیر کے مسائل پر خاموش ہے، وقت آگیا ہے کہ دنیا اس ظلم پر آواز بلند کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری کب تک لاشیں اٹھائیں گے، کشمیر میں عوام اور پر امن قیادت کو قتل کیا جارہا ہےجودنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے،

اس موقع پر ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ترکی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گا،مشعال ملک کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق پر آواز بلند کرے، کشمیریوں کا ترکی کے عوام بھرپور ساتھ دیں گے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان عالمی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، ترکی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گا۔

اس سے قبل مشال ملک نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزادی کی قیمت ہم سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا، جس کرب سے قائداعظم محمد علی جناح گزرے، اسی کرب سے آج کشمیری قوم گزر رہی ہے۔ کشمیر میں اگرایسے ہی مظالم ہوتےرہےتوایک دن آتش فشاں پھٹ جائےگا،انہوں نے کہا کہ کراچی مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے گا۔