کراچی میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

313

کراچی:محکمہ موسمیات کے مطابق آج سےشہر میں گرج چمک کےساتھ ہلکی ودرمیانی بارش کا امکان ہے،بارش سے قبل آندھی نما ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

مغربی ہواوں کے نتیجے میں آج اورکل شہر قائد میں بارشیں متوقع ہیں ،اس سلسلے میں چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ جمعےکی سہ پہر یا شام سے شہر میں بارش شروع ہونے کی توقع ہیں۔

ان کا کہناہے کہ مغربی ہواوں کی وجہ سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے اور شہر میں اگریہ سلسلہ درمیانی بارشوں کا سبب بناتو اس کے ذریعے 22ملی میٹر کی بارشوں کی توقع کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بارش برسانے والا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا ہے،جس کی وجہ سے گذشتہ ایک دو روز میں بلوچستان میں بارشیں ہوئی ہیں،جبکہ یہی سلسلہ بالائی سندھ اور بعدازاں کراچی سمیت زیریں سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بنے گا۔