جے یو آئی (ف)کاآزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار

123

جمعیت علمائے اسلام (ف)نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کردی۔

جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کو ستائیس اکتوبر کی تاریخ پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے،ہم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ستائیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا اسلام آباد میں فقید المثال دھرنا ہوگا اور جو جماعتیں ہمارا ساتھ نہیں دیں گی عوامی نفرت کا رخ ان کی طرف ہوجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ شیخ رشید ہر دور میں پارٹیاں بدلتے ہیں ان کی بات پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے۔