اسدقیصرنے عام آدمی کے لیے قومی اسمبلی میں خصوصی گیلری کا افتتاح کردیا

177

اسلام آباد:اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ میںشہریوں کے لیے بنائی گئی خصوصی گیلری اوراستقبالیے کا افتتاح کردیا ۔

شہریوں کے لیے ایک گیلری مخصوص کی گئی جہاںوہ آرام سے بیٹھ کر قانون سازی کے مراحل دیکھ سکیں گے اور اراکین اسمبلی کی تقاریر بھی سن سکیں گے۔ گیلری میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی، تالیاں بجانا اور نعرے بازی کرنا سختی سے منع ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ہر اجلاس میں 50 لوگوں کو ایوان میں جانے کی اجازت ہوگی جن کا داخلہ گیٹ نمبر 5 سے ہوگا۔

ایوان میں جانے کے لیے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جب کہ موبائل فون اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ریکارڈنگ کے دیگر آلات اور کتب وغیرہ بھی لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔