سعودی آئل تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، روسی صدر

288

 روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نےسعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں لیکن الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں،  حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،ایرانی صدرنے انہیں بتایا کہ تہران کا سعودی تنصیبات پر حملے سے کوئی لینا دینا نہیں، حملے کا الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں۔