بھارتی صحافی رویش کمار نےمودی حکومت کو آئینہ دیکھا دیا

473

نئی دہلی: بھارت کے نامور صحافی رویش کمار نے مودی حکومت اور ہندوستانی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار عوام میں انتشار پھیلا رہی ہے۔

رویش کمار نے بھارت میں منعقدہ کانفرنس میں شرکاء سے کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت عوام کو امن کا نہیں بلکہ دوسروں کو مارنے کا سبق پڑھا رہی ہے  جو ایک خطرے کی علامت ہے۔ آپ سب بھارتی اخبارات کو پڑھنا بند کردیں اور ٹی وی چینلز بھی دیکھنا چھوڑ دیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ پڑوس میں بسنے والے لوگوں کو ایک دشمن کے روپ میں دکھاتا ہے اور عوام کو یہی سکھاتا ہے۔

سال 2019میں ‘رمن میگسیسے ایوارڈ’ حاصل کرنے والے معروف صحافی رویش کمار نے الزام عائد کیا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ عوام سے بدلہ لے رہے ہیں کیونکہ میڈیا پر روزانہ عوام کو غلط و جھوٹ بتا کران کی کی تذلیل کی جاتی ہے۔

انھوں نے بھارتی میڈیا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کےدور میں رکن اسمبلی کے خلاف کچھ بھی ہو جائے وہ خاموش رہے گا لیکن اگر کسی مسلمان کی بکری کا بھی کیس بنے تو گھنٹوں گھنٹوں اس پر بحث کی جاتی ہے، جس عوام کو ایک دوسرے کے خلاف طیش دلایا جاتا ہے ۔

مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے رویش کمار نے کہا کہ کچھ دنوں کیلئےخود کو کمروں میں بند کرلیں تو معلوم ہو جائے گا کہ کشمیریوں کی کیا حالت ہے؟ محبت انسان اور مٹی دونوں سے ضروری ہے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ انسانوں سے محبت نہ کریں اور مٹی سے محبت کرنے کا دعویٰ کریں۔