پاک سری لنکا سیریز : قومی ٹیم لاہور پہنچ گئی

293

لاہور: سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئی ۔

پاکستانی ٹیم کا لاہور ائیر پورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،سیریز میں جیت بعد ٹیم منجمنٹ سمیت کھاڑی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے ۔

یاد رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی  میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ مزید دو میچ  7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم آج شب لاہور پہنچے گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے پروگرام کے مطابق دونوں ٹیمیں 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

قومی ٹٰم کی لاہور آمد کے بعد نشترپارک اسپورٹس کمپلکس میں واقع کے داخلی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمد و رفت کیلئے بند کردیاگیاہےجبکہ میچوں کیلئے اہلکاروں سمیت تمام متعلقہ افراد کو خصوصی کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔