موجودہ حکومت پاکستان کوتوڑنےکی سازش کررہی ہے، نثار کھوڑو

211

اسلام آباد: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2008ء کےانتخابات میں پی پی نےاپنےوعدےکےمطابق اٹھارویں آئینی پاس کرائی، پرسوں ایم کیو ایم کی رکن کشورزہرہ نے ایک بل پیش کیا، حکومتی جماعت نے بل کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کواختیارہےکہ وہ صوبائی حدودکی جغرافیائی تبدیلی کرے، صوبائی اسمبلی سےیہ اختیارواپس لینےکابل پیش کیا گیا، تحریک انصاف نے 2008 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، اسمبلی سےباہرہونےکےباوجودتحریک انصاف نےاٹھارویں ترمیم پرتجاویزنہیں دیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی کووفاق کےحوالےکرنےکےلئےفروغ نسیم نےتجویز دی، حکومت نے خود بھونچال پیدا کیا، جس صوبےنےملک بنایااس پرحملہ آورہونےکی کوشش کی، میں کشور زہرہ کے بل کی مذمت کرتا ہوں، آج سندھ کےبٹوارےکی بات ہورہی ہےکل کوئی اوربٹوارےکی بات ہوگی، سندھ کےاصل باشندوں نےفیصلہ کیا کہ ملک بننا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں سندھ کو پاکستان کی ماں مانتا ہوں، موجودہ حکومت پاکستان کوتوڑنےکی سازش کررہی ہے۔