دورہ نیدرلینڈز کیلئے  قومی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

370

لاہور: دورہ نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کیلئے  قومی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔

 قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیدرلینڈز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جبکہ 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز جولائی 2020 میں منعقد  ہوگی۔

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کرے گی ،پاکستان اور نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 جولائی کو ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ 7 اور 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز 12 اور 14 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ 2 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی آئرلینڈ کرے گا۔

دوسری جانب نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ میچز ایمسٹلوین میں کھیلے جائیں گے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے دورے کا منتظر ہے، پی سی بی کے کرکٹ آئرلینڈ اور کے این سی بی کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں۔

ڈائریکٹر کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان پاکستان ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہترین تجربہ ہوگی۔