‏ خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز مستعفیٰ ہوگئے

456

لاہور: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

‏مارک کولز  کا کہنا ہے کہ نجی مصروفیات کے باعث عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان ‏ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا لطف آیا تاہم اس وقت میرے اہلخانہ کو میری ضرورت ہے۔ طویل سوچ بچار کے بعد پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ مارک کولز  کے دور میں ویمن ٹیم کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے جبکہ مارک کولز کے عہدے سے الگ ہونے کا افسوس ہوا ہے۔

یاد رہے کہ  بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

اس سے قبل ‏مارک کولز نے 2017 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں سنبھالی تھیں جبکہ ‏ان کا معاہدہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2020 تک تھا۔