شاپنگ بیگ کے استعمال پرپابندی کے قانون کا مسودہ طلب

312

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس  مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حکومت سے   شاپنگ بیگ کے استعمال پرپابندی کے قانون کا مسودہ طلب کر لیا ۔ 

شاپنگ بیگز پر پابندی کے خلاف  درخواست ابوذر سلمان نیازی نے دائر کی ہے

درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ چند لاکھ لوگوں کے روزگار کی وجہ سے کروڑوں افراد کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا، تاہم حکومت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پابندی سے متاثر افراد کا ازالہ کیسے کیا جائے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے جس میں تمام پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے ۔

عدالت نے کیس کی سماعت دس اکتوبر تک  ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے قانون سازی کا مسودہ طلب کرلیا ہے جس کے تحت پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔