کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی

350

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کردی۔

ڈی جی محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج مطلع گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابرآلود رہے گا مغربی ہواو ں کے نتیجے میں بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ شہر میں جمعہ سے ہفتہ کے درمیان تیز ہواو ں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی درجہ کی بارش کا ہو سکتی ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اورکم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔