“مولانا صاحب! 2 سیاسی جماعتیں آپ کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھاناچاہتی ہیں”

363

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! 2 سیاسی جماعتیں آپ کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھاناچاہتی ہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی مولانافضل الرحمان کے ساتھ سیاست کررہی ہیں حالانکہ دونوں جماعتیں مولانا کےساتھ کھڑےہونے کا خطرہ بھی مول نہیں لیناچاہتیں جب کہ مولانا کےذریعےمدارس کےغیرسیاسی بچوں کو سیاسی مفادات کاایندھن بناناچاہتےہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  یہ اپنےسیاسی مفادمیں صرف مولاناکاکندھااستعمال کرناچاہتے، ایک سیاسی نبض شناس عوام کی نبض کو کیوں نہیں سمجھ پارہا؟ آپس میں جو سچ نہیں بول سکتے وہ عوام کے ساتھ کیا سچ بولیں گے؟ بطورچیئرمین کشمیر کمیٹی پروٹوکول اور مراعات کا قرض ادا کرنےکاوقت آگیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ا پوزیشن سیاسی منافقت کی مثال بن چکی ،اپنے الفاظ کےتیروں کا رخ فسطائی مودی کی جانب موڑیں۔