آڈٹ وسائٹ بورڈ کا آڈٹ فرم کو سرگرمیاں ظاہر نہ کرنے پرانتباہ

29

کرا چی (اسٹا ف رپورٹر) آڈٹ کے معیار میں مفاد عامہ کے تحفظ کے لئے آڈٹ اوور سائٹ بورڈ (اے او بی) نے ایک آڈٹ فرم کواپنی تمام آڈٹ سرگرمیاںظاہر نہ کرنے پروارننگ جاری کر دی ہے۔اے او بی نے یہ فیصلہ امین مدثر اینڈ کو کو اپنیتحریری وضاحت اور شنوائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد کیاہے۔اے او بی نے اس فرم کو ٹھوس اقدامات پر مبنی عملی منصوبہ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسی غلطینہ دوہرائی جائے۔اے او بی نے آڈٹ فرم کو اطمینان بخش ریٹنگ کے اجراء کے کام کا آزادانہ معائنہ کیا۔ فرم کی جانب سے آڈٹ سرگرمیوں کی فراہم کردہ فہرست کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات اے او بی کے سامنے آئی کہ فرم نے پانچ آڈٹ سرگرمیاں ظاہر نہیںکی تھیں۔کوالٹی کنٹرول کے دوران کسی ایسی آڈٹ سرگرمی کا جائزہ لینا ناممکن ہے جس کو ظاہرہی نہیں کیاگیا۔، اس طرح ایک آڈٹ فرم اپنی آڈٹ سرگرمیوں کو ظاہر کرنے میں جوڑ توڑ کر کے اپنی کوالٹی ریٹنگ میں ہیرا پھیری کر سکتی ہے۔