گدو اسپتال کے اطراف تجاوزات کیخلاف کارروائی کا آغاز

153

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) انسداد تجاوزات سیل بلدیہ حیدر آباد نے حسین آباد میں ملک کے سب سے بڑے مینٹل اسپتال گدو پاگل خانہ کے اطراف غیر قانونی تجاوزات مسمار کرنے کے لیے دوبارہ کارروائی کا آغاز کردیا۔ گزشتہ ہفتے کارروائی کے دوان قابضین کو رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کے لیے مہلت دی گئی تھی جو کہ ختم ہوگئی۔ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں اینٹی انکروچمنٹ سیل بلدیہ نے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی کی سرگردگی میں حسین آباد میں واقعہ گدو پاگل خانے سے متصل تجاوزات میں کئی بنگلے اور رہائشی تعمیرات شامل ہیں، جنہیں رضا کارانہ طور پر ختم کرنے کے لیے قابضین کو آج تک کی مہلت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ تجاوزات کی زد میں کئی بااثر افراد کی تجاوزات بھی شامل ہیں جبکہ انہدامی کارروائی کے دوران علاقے میں اینٹی انکروچمنٹ فورس سمیت ڈسٹرکٹ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔