بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا، حکمران صرف باتیں کرنے میں مصروف ہیں، محبوب پٹھان

104

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی گدو ناکہ پٹھان گوٹھ قاسم آباد کے رہنمائوں محبوب پٹھان، غلام شبیر پنہور، امجد پنہور، سومر جمالی ودیگر نے کہا ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ میں تقریر کرکے کونسے آسمان کے تارے توڑ کر آیا ہے، کشمیر میں آج کل جو حالات پیدا ہوگئے ہیں پہلے کبھی نہیں تھے، بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے اور ہمارے حکمران صرف ٹرمپ کی طرح باتیں باتیں کرنے میں مصروف ہیں سوائے ایک دو اسلامی ملکوں نے حمایت کے علاوہ تمام اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ بلکہ عمران کی تقریر کے بعد تو سعودی عرب نے بھی بھارت سے سو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔