لاہور، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 اکتوبر تک توسیع

217

لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس میں ملوث اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی ہے جبکہ عدالت رمضان شوگر ملز اور آشیانہ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ حاضری کی معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔
حمزہ شہباز/ریمانڈ