فاروق عبداللہ کی بیٹی صفیہ نے بھارت کیخلاف گھر پر کالا جھنڈا لگا دیا

86

سری نگر (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بیٹی صفیہ عبداللہ خان نے ریاست کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارت کے خلاف مزاحمت کے طور پر اپنے گھر کے مرکزی دروازے کے سامنے کالا جھنڈا لگا دیا ہے۔ بھارتی اخبار سے ایک خصوصی انٹرویو میں صفیہ عبداللہ خان نے بتایا کہ ان کے والد فاروق عبداللہ پر پی ایس اے لگائے جانے سے ہمارا پورا خاندان حیران ہے‘ میرے بھائی عمر اور والد فاروق عبداللہ کے ساتھ بھارتی حکومت نے جس طرح کا سلوک کیا ہے اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو جس طرح سے ختم کر دیا گیا ہے، اس کے بعد ہمیں لگ رہا کہ بھارتی حکومت نے ہمیں دھوکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ عبداللہ کی پوتی ہوں‘ اپنے بچپن کے گھر کو جیل میں بدلتے ہوئے دیکھنا کافی ڈرائونا تھا‘ کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ مجھے اپنے ہی گھر میں داخلے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔
صاحبزادی فاروق عبداللہ