لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی

106

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر کے
اخراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لال مسجد آپریشن کیس غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ سماعت ملتوی کی جائے کیونکہ اختر شاہ بیرون ملک ہیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
لال مسجد کیس