میئر کی حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

54

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نومنتخب صدر سیٹھ گوہر اللہ سینئر ناب صدرشاکر میمن نائب صدر حاجی گلشن الٰہی و دیگر عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔علاوہ ازیں میئرحیدرآباد سید طیب حسین سے حیدرآباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بلدیاتی امور کی سب کمیٹی کے چیئرمین محمد حسین غوری نے ملاقات کی اور انہیں حج اور دوبارہ منصب سنبھالنے کی مبارکباد پیش کی اور مئیر سید طیب حسین کو حیدرآباد شہر میں تاجروں کو درپیش بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ میئرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا شہر کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ شہر یوں کوہر شعبہ زندگی میں بہتر سے بہتر ماحول فراہم کیا جائے اور حیدرآباد بلدیہ صنعت و تجارت کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہے اور حیدرآباد کی صنعت و تجارت کے فروغ میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد بھرپور کردار ادا کرے گی اور آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔
میئر حیدرآباد