پاکستان کی سفارتی کوششیں، امریکی کانگریس میں مسئلہ کشمیر زیر بحث

130

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث امریکی کانگریس میں مسئلہ کشمیر زیر بحث لایا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی سب کمیٹی برائے ایشیا کے چیئرمین براڈ شرمین نے اپنے بیان میں بتایا کہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس 22 اکتوبر ہو گا جس میں امریکا کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز بھی شرکت کریں گی۔ کانگریس کی سب کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بالخصوص کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اشیاء خور ونوش کی کمی، ادویہ کے فقدان، سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری اور مواصلاتی نظام کی جبری بندش پر گفتگو کی جائے گی۔چیئرمین سب کمیٹی براڈ شرمین نے کہا کہ رواں برس اگست میں امریکا میں موجود کشمیری شہریوں سے ملاقات ہوئی جو کشمیر میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہ ہوپانے کے باعث ان کی زندگیوں سے متعلق شدید تشویش میں مبتلا تھے، مجھے اس وقت کشمیر کی تکلیف دہ صورتحال اور اس کی سنگینی کا اندازہ لگانے میں بھی مدد ملی تھی۔
امریکی کانگریس