آزادی کشمیر کی تحریک نئے دور میں داخل ہوچکی، مسعود خان

103

واشنگٹن (آن لائن) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی مقبوضہ کشمیر نئے دور میں داخل ہوچکی، مایوسی کا کوئی امکان ہی نہیں، تنازع صرف پاکستان اور بھارت حل نہیں کرسکتے، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا، واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں واضح کہا کہ ہم کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، مسئلہ کشمیر کو صرف پاکستان اور بھارت حل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے لیکن بھارت اس حوالے سے مخلص نہیں ہے۔صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوے کی دہائی میں بھارت نے کشمیریوں پر تشدد اور ان کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کیا، کشمیریوں کو بینادی آزادی کیدفاع کے لیے کسی قسم کا بھی استحقاق ہو سکتا ہے۔
سردار مسعود خان