ذاکر بابوکھتری میموریل چیمپئنز لیگ الیون اے لائنز کی کامیابی

159

کراچی(اسٹاف رپورٹر)  اسپنر سمیر عمدہ بولنگ 32 رنز کے عوض 3 اہم ترین وکٹوں، کبیرکے 37، رضوان تارا کے 33 فتح گر رنز اور علیم خان کی2 وکٹیں اور 11 قیمتی رنز  کی بدولت الیون اے لائینز نے ایونٹ کے اہم ترین میچ میں حریف بوم بوم اسپورٹس کو انتہائی دلچسپ ترین اور ڈرامائی مقابلے میں صرف ایک وکٹ سے مات دے کر محمد ذاکر بابو کھتری چیمپئینزلیگ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں تین میچوں میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ بوم بوم اسپورٹس کے وقار کا آل رائونڈ کھیل عمدہ نصف سینچری 55 رنز اور نوید کے 36رنز  بھی ان ٹیم کو شکست کا داغ لگنے سے نہ بچا سکیں۔ اس موقع پر محمد فیصل کھتری، شاہد تائو، حسنین5 اسٹا، معیز5 اسٹار، حذیفہ5 اسٹار، عزیر واڈا، اسامہ سونیجا نادر چھاٹ پاٹ بھی موجود تھے۔راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ گلبرگ کی گرین فیلڈ  پر کھیلے گئے میچ میں بوم بوم اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اورز میں8 وکٹیں کھوکر 156 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ وقار  نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر عمدہ نصف سینچری 55 رنز کی دلکش باری میں  4 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے، نوید نے 36 رنز 22 گیندوں پر 5 چوکوں کی مددسے بنائے، حبیب نے 13 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ اسپنرسمیر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 اورز میں 32 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلیین واپسی روانہ کیا، علیم خان نے 22 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رضوان اور نور نے ایک ایک وکٹ لی۔ جوابی بیٹنگ میں الیون اے لائنیز کو  156رنز کے حدف کے حصول میں بوم بوم  اسپورٹس کے بولروں کی عدہ اور نپی تلی بولنگ کے باعث سخت مزاحمت کا سامنا رہا، اس موقع پر باصلاحیت بلے باز کبیر اور نوید نے ڈمدارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ الیون اے لائینز نے مطلوبہ 156 رنز مقررہ 20 اورز سے ایک گیند قبل 9 وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔ کبیر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 5 خوبصورت چوکوں اور 2 شاندار چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے ، رضوان تارا نے 29 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے ، عارف نے 14 اور سمیرنے 13 بنائے۔ شوکت نے 25 اور وقار نے 30 رنز کیعوض 2-2 وکٹیں لیں۔