شہر قائد میں پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے شاندار انعقاد کا خیر مقدم

135

ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔محمد سلیم خمیسانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین کھیلوں کے معروف سرپرست محمد سلیم خمیسانی نے شہر قائد میں پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے اشاندار انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے میچ کے شاندار انعقاد میں مثالی سیکورٹی انتظامات پر صوبائی حکومت پاک فوج ،رنیجرز ،پولیس اور کمشنر کراچی کی قیادت میں ضلع انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے انشا اللہ بہت جلد دنیا کے دیگر ممالک کی ٹیم بھی پاکستان میں کھیلنے آئیں گے سلیم خمیسانی نے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کا شاندار استقبال اور زبردست پذیرائی پر زندہ دلان کراچی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان خصوصی شہر کراچی کے باسی امن اور کھیلوں سے لازوال محبت کرتے ہیں ۔