عبدالخالق بلوچ فٹبال ینگ حسینی کلب نے ینگ بلوچ کو شکست دے دی

128

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری خصوصی تعاون لیاری امن فٹبا ل گروپ کے تحت منگل کو کو 2میچ کھیلے گئے پہلامیچ ینگ بلوچ بمقابلہ ینگ حسینی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ینگ حسینی نے1-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف سبقت حاصل کرنے کی کوششیں کیں اور اس کوشش میں کھیل کے 4ویں منٹ میں ینگ حسینی کے عمران نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔ہاف ٹائم تک اسکور 0-1 رہا۔میچ کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی طرف سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا جس سے شائقین فٹبال کافی حد تک محفوظ ہوئے۔میچ کے آخری وسل تک یہی اسکور برقرار رہا ۔اس میچ میں ینگ حسینی کی ٹیم نے ینگ بلوچ کو1-0گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرا میچ شفیع محمدن بمقابلہ16 اسٹار کے درمیان کھیلا گیا جو کہ شفیع محمدن نے 4-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہلے سبقت حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے۔میچ پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میں شفیع محمدن کے نعمان نے گول کرکے مقابلہ 1-0 کردیا ۔کھیل کے 32ویں منٹ میںشفیع محمدن کے رقیب نے گول کرکے مقابلہ 2-0 کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی شفیع محمدن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے16اسٹار کے خلاف شاندار موومنٹس بنائے اور 36 ویں منٹ میں عمران نے گول کرکے مقابلہ 3-0 کردیا۔اس کے بعد 58ویں منٹ میںشفیع محمدن کے نعمان نے اپنا دوسرا اور شفیع محمدن کا چوتھا گول کر کے مقابلہ4-0 کردیا ۔ اس طرح یہ میچ شفیع محمدن نے 4-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لی۔ میڈیا کوآر ڈینیٹر آفتاب بلوچ تھے۔اس میچ کو ریفری اختر کوچ ،بشیر احمد نے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری شوکت گوٹائی ،یوسف فیفا، آصف اورحیدر علی نے سپروائز کیا۔میچ کمشنرابوبکر واجو ،عابد بلوچ،واجد میڈیکل تھے۔