اسلام آباد ہائیکورٹ:لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی

106

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے لال مسجد آپریشن، غازی عبد الرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔