ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بل صوبائی اسمبلی میں منظوری کے بعدگورنرپختونخوا کو ارسال

111

پشاور (آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بل صوبائی اسمبلی میں منظوری کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کردیا گیا ہے اور ان کی منظوری کے بعد یہ پالیسی نافذ کردی جائے گی۔ صوبے میں ڈاکٹروں کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ہے، سرکاری اسپتال ویران ہوکر رہ گئے ہیں اور سینئر ڈاکٹروں نے ہڑتال سے انکار کر دیا ہے۔