عدالت عظمیٰ‘ حشمت میڈیکل کالج کے طلبہ کو فیس کی رقم واپس کرنے کا حکم

84

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے حشمت میڈیکل کالج کے طلبہ کو فیس کی مد میں رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا‘ اس سلسلے میں عدالت نے ایف آئی اے کو کالج مالکان کے اثاثے نیلام کرنے اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم سے طلبہ کو ادائیگیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاملے کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔