افغانستان‘ڈرون حملوں اوربم دھماکوں میں11 افراد ہلاک

113

جلال آباد‘ کابل (اے پی پی‘ آن لائن) افغانستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ڈرون حملوں میں 5 افراد ہلاک کر دیے گئے۔ افغان صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ نیٹو نے ڈرونز سے ضلع کھوگیانی کے علاقے وزیر تنگائی میں2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔علاوہ ازیںافغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 6عام شہری ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے 12منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق افغان مشرقی صوبہ کیپیا کے ضلع نیجراب میں ایک کار سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جس میں خواتین اور بچوں سمیت6شہری ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔دوسری طرف افغانستان کے صدر اشرف غنی کی انتخابی ٹیم کے نائب سربراہ امراللہ صالح نے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو نتائج کا اعلان کرنے دیں۔